سپورٹس سٹی ریفرنس ،احسن اقبال ایک دن پہلے عدالت پہنچ گئے

سپورٹس سٹی ریفرنس ،احسن اقبال ایک دن پہلے عدالت پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42:مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اپنے کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ہی غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے جس پر عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سےاحتساب عدالت آگئے، آپ کے کیس کی سماعت توکل ہے۔عدالتی عملے کےبتانے پر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال واپس چلےگئے۔  احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، یہ حکمران ملک کا ہر شعبہ تباہ کررہے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا یہ دوسروں میں اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔

 یاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد  کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کےدوسرے دور 1998میں شروع کیاگیا ، احسن اقبال نےنارووال اسپورٹس سٹی بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

احسن اقبال نےصوبائی حکومت کےمنصوبے کوہائی جیک کرکےاضافی فنڈخرچ کیے، انھوں نے بطوروزیرمنصوبہ بندی تمام قوانین کوجان بوجھ کر توڑا اور سیاسی مفادات کے لیےکروڑوں کا پروجیکٹ اربوں تک پہنچا دیا گیا۔تفتیشی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو بھیج دی گئی ، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس فیصلہ کرےگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer