ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دنیا میں ایسے بے شمار واقعات ہوچکے ہیں جن کو عقل سلیم ماننے کو تیار نہیں مگرتحقیقات اور اصل حقائق جاننے کے بعد ان پر یقین کرنا پڑتا ہے ایک ایسا ہی واقعہ رونماں ہوا جو ایک فلم یا ڈرامے کا سین لگ رہا مگر یہ حقیقی واقعہ ہوا، ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آپ نے فلموں یا ڈراموں میں اکثر دیکھا ہوگا کہ ایک انسان کو قتل کردیا جاتا ہے اورمرنے کے بعد اس کی روح دشمنوں نے انتقام لینے کے لئےانہیں تنگ کرتی نظر آتی ہے، فلمی دنیا کی باتیں محض تخیلاتی ہوتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، مگر حقیقی زندگی میں بھی ایسے واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

امریکہ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہوگئی،یہ واقعہ امریکی ریاست مشیگن کے علاقے ساؤتھ فیلڈ میں پیش آیا۔

خاتون کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر گھر والے گھبرا گئ اور فوراً ریسکیو کے ادارے ساؤتھ فیلڈ فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کیا،ریسکیو کی ٹیم  گھر پہنچی اور خاتون کی سی پی آر سمیت ہر ممکن طریقے سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی مگر کوئی حرکت وسکنات نہ ہوئی،جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

بعد ازاں فائر ڈپارٹمنٹ نے کاؤنٹی میڈیکل اکزیمینرس آفس نے بھی خاتون کا معائنہ کیا اور ان کی موت کی تصدیق کر ڈالی۔اس خاتون کے گھر والوں کو خاتون کی لاش لے جاکر اور اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی۔لاش کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے یہ احساس پیدا ہوا کہ لڑکی ابھی بھی سانس لے رہی ہے۔جس پر اہلخانہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer