جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قانونی حیثیت مل گئی

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قانونی حیثیت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو آخر کار قانونی حیثیت مل ہی گئی، پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 50 دن بعد بزنس رولز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق جنوبی پنجاب میں 15 صوبائی محکموں کی تشکیل اور سیکرٹریز کی تعیناتی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ زراعت، محکمہ مواصلات و تعمیرات بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی،  پنجاب حکومت نے 13 اگست کو کابینہ کے ہونیوالے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی منظوری  بھی دیدی، ساؤتھ سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ، بلدیات، قانون، پی اینڈ ڈی اور آبپاشی کے محکمے بنانے کی منظوری بھی ہوگئی۔

ساؤتھ پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، سپیشل اور لٹریسی کا ایک ہی محکمہ ہوگا، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، جنگلات اور فشریز کے محکمے بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا الگ سے محکمہ داخلہ اور بااختیار سیکرٹری ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بورڈ آف ریونیو اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمے بھی ہوں گے۔

  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو چیف سیکرٹری پنجاب کی طرح مکمل اختیار حاصل ہوں گے، صوبائی وزراء ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے محکموں کے وزیر رہیں گے، پنجاب پولیس بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی طرز پر ادارہ اور دفاتر قائم کرے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کیلئے ڈبل تنخواہ کا اعلان کردیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہدزمان نے تنخواہوں  میں اضافے کیلئے سمری ارسال کردی، کابینہ کمیٹی برائےفنانس کل تنخواہوں میں اضافی پیکج کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ ملتان میں پانچ سو کینال پر سیکرٹریٹ کا قیام اور جی او آر بنایا جائے گا، بہالپور میں 50 ایکڑ کے رقبے پر سیکرٹریٹ اور جی او آر بنے گا، ابتدائی طور پر  پندرہ محکمے، ایجنسیز اور ماتحت ادارے بنائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer