ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار کا ایک اور کارنامہ

بزدار سرکار کا ایک اور کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا،بزار سرکار میرٹ پر تبادلہ پالیسی بنانے میں بھی ناکام نظر آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سیاسی مخالفین انگلیاں تو اٹھاتے ہی تھے ان ایک اور کارنامہ سامنے آیا جس نے مزید پنجاب حکومت کی منصوبہ بندی اور پالیسیوں کو متاثر کردیا، بزدار سرکار میرٹ پر تبادلہ پالیسی بنانے میں بھی ناکام نظر آنے لگی۔تقرر و تبادلوں میں سیاسی، بیورو کریسی کی بے جا مداخلت میں اضافہ ہونے لگا۔

صورت حال سنگین ہونے پر سرکاری افسران، ملازمین نے تبادلے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے،بلدیات پاکپتن کے رانا کاشف ودیگر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا،درخواست میں تبادلوں کے احکامات منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔

علاوہ ازیں سکول ٹیچر ظفراقبال و دیگر نے بھی ہائیکورٹ سے رجوع کیا، گریڈ 16 کی سٹاف نرس سدرہ ناز نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےپارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان نےملاقات کی، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، عثمان بزدار نےارکان اسمبلی کو حلقوں کے مسائل حل کرنے اورجاری منصوبوں میں مداخلت برداشت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئےفیصل آباد کے دورے پر چلے گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا تھا،  جس میں صوبائی دارالحکومت کے مسائل کے حل سے متعلق صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی شہر کے مسائل پر غور اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل تجویز کر ےگی، ہر پندرہ روز بعد وزیر اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ۔

اجلاس میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے،سڑکوں کی تعمیر و مرمت،شہر کی سٹریٹ لائٹس کی بحالی،پارکنگ کے مسائل،بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے کئے گئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer