(رضوان نقوی) کسٹمز میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، کسٹمز سروس میں گریڈ 16سے 18 تک کے 74 افسران کے تقررو تبادلے کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹمز توقیر ڈار کا ایم سی سی انفورسمنٹ سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر پی سی اے جبکہ ڈپٹی کلکٹر محمد علی اسد خان کا لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کر کے سیکرٹری آپریشنز ونگ کسٹمز تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز طیبہ بخاری کا اپریزمنٹ سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس جبکہ ڈپٹی کلکٹر عاصمہ بشیر کا ائیر پورٹ سے تبادلہ کر کے انہیں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا۔
ڈپٹی کلکٹر سید بابر علی شاہ کا سیالکوٹ سے لاہور، ڈپٹی کلکٹر مریم مہدی راجہ کا کراچی سے لاہور پی سی اے میں تبادلہ کردیا گیا ہے، عمر بن ظفر چٹھہ کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی آر سید کریم عادل کا حیدر آباد سے لاہور تبادلہ کرکے ڈپٹی کلکٹر ایم سی سی انفورسمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح علی اعجاز کا کراچی سے لاہور تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز ایویلیوایشن، ڈپٹی کلکٹر نازیہ سلیم کا اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ تعینات کردیا گیا ہے، ڈپٹی کلکٹر زینب محمود کا ائیر پورٹ سے تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کلکٹر ایڈجوڈیکیشن، ڈپٹی کلکٹر عثمان طارق کا فیصل آباد سے لاہور ایئرپورٹ پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کلکٹر ثاقب الرحمن کا پشاور سے لاہور تبادلہ کر کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر تعینات کر دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس امانت خان کا لاہور سے پشاور تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز سلمان جاوید کا واہگہ بارڈر سے کراچی، شہلہ سلیم مغل کا سیالکوٹ سے لاہور تبادلہ کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاٹ تعینات کر دیا گیا ہے، ناصر اقبال قصوری کو اسسٹنٹ کلکٹر اپریزمنٹ، محمود احمد ناصر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او سی او تعینات کر دیا گیا ہے۔