میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد طلبا کی شرکت

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد طلبا کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی، لاہور میں قائم 7 سنٹرز پر 19 ہزار 944 طلبا بطور امیدوار شریک ہوئے،سنٹرز پر کیے گئے انتظامات پرامیدواروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے، ڈاکٹر بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے پنجاب بھر کے 74 ہزار سے زائد طلبا نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی، پنجاب کے 13 شہروں میں 33 امتحانی مراکز قائم کیےگئے،لاہور کے 7 امتحانی سنٹرز میں 13 ہزار چار سو اڑسٹھ طالبات اور 6 ہزار 472  طلبا نے اپنی قسمت آزمائی۔

وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسرجاوید اکرم نےامتحانی سنٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے طالبات کو مفید مشورے بھی دیئے،پروفیسرجاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ یو ایچ ایس کےپاس سوالات کا ذخیرہ بہت وسیع ہے،اگلے نو سال تک کوئی سوال رپیٹ نہیں ہوگا، اگر پی ایم ڈی سی اجازت دےتواگلے سال ایف ایس سی امتحانات کےتین روز کے اندر اندرانٹری ٹیسٹ لیں گے۔

انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینےوالے طلبا و طالبات بھی اپنی کامیابی کے لیے پر امید دکھائی دیئے، جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کےانتظامات پراطمینان کا اظہار کیا، پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹیں 3405، سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 216 سیٹیں جبکہ پنجاب کے29 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3350 سیٹیں مختص ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer