ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فری لانسنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

 فری لانسنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)عالمی ای پے منٹ کمپنی پے یونیر نے 10سرفہرست فری لانسنگ ممالک کی رینکنگ جاری کر دی، پنجاب کے ای روزگار فری لانسنگ پروگرام کو زرمبادلہ میں اضافے اور بیروزگاری میں کمی کا باعث قرار دے دیا گیا، پاکستان نے فری لانسنگ میں اضافے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

 پاکستان چوتھے جبکہ بھارت 7ویں نمبر پر آ گیا، فہرست میں امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے، پاکستان چوتھے اور یوکرائن پانچویں نمبر پر ہے، فری لانسنگ ممالک میں فلپائن چھٹے، بنگلہ دیش آٹھویں، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں فری لانسنگ میں 47فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کا ای روزگار فری لانسنگ پروگرام زرمبادلہ میں اضافے اور بیروزگار میں کمی کا باعث بن رہا ہے، ای روزگار سے فارغ التحصیل 12ہزار نوجوان انٹرنیٹ سے کام کرکے 14کروڑ روپے کما چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer