(بسام سلطان) بٹ چوک، کیشور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نےمریضہ کی زندگی خطرے میں ڈال دی، زچگی کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا۔
لواحقین نے بتایا کہ5 ماہ قبل بٹ چوک کالج روڈ ٹاﺅن شپ کیشور ہسپتال سے ڈیلیوری کے لئے آپریٹ کرایا، ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر مدیحہ نے آپریٹ کیا۔ کئی ماہ بعد بھی درد نہ رکنے پر ہسپتال لانے پر پتا چلا کہ پیٹ میں تولیہ رہ گیا ہے۔
لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پیسے لے کر معاملے کو دبا دیتی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری معالے کا نوٹس لے۔