ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کا لاہور میں بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز فوری اتارنے کا حکم

چیف جسٹس کا لاہور میں بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز فوری اتارنے کا حکم
کیپشن: City42 - CJP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نےلاہور میں بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز فوری اتارنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے بڑے سائز کے اشتہاری بورڈ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بھی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے استفسار کیا کہ بڑے سائز کے بل بورڈ کس قانون کے تحت لگائے گئے ہیں؟ جس پر لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے جواب دیا  کہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا اب دوسری سیاسی جماعت اقتدار میں ہے اس لیے خاموش تھا کہ  انتقال اقتدارکامرحلہ مکمل ہوجائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ عوامی عہدہ ہے جس کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اشتہاری بورڈ نصب کرنے والے خود ہی اتار لیں تو اچھا ہو گا، ورنہ بنچ تشکیل دے دیا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے شہر سے بڑے سائز کے بل بورڈ اُتارنے اور ڈی جی پی ایچ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer