ایچ ای سی کا ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل بند کرنیکا فیصلہ

ایچ ای سی کا ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل بند کرنیکا فیصلہ
کیپشن: City42 - Higher Education Commission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے عدالتی حکم پر ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل 2017 میں قائم کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی ہدایات پر ٹیسٹنگ کونسل اب مزید فعال نہیں رہے گی۔ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت طلبا سے بغیر فیس چارج کیے امتحان لیا جاتا تھا۔ اب یہ ٹیسٹنگ سسٹم پرائیویٹ اداروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ایچ ای سی کے نئے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی اور دیگر ممبران کے ساتھ متعدد مرتبہ تبادلہ خیال کے بعد ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد علی نے ای ٹی سی کو بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

دوسری جانب ایچ ای سی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین طارق بنوری کا خیال ہے کہ ٹیسٹ ایچ ای سی کے تحت نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایچ ای سی مانیٹرنگ ادارہ ہے اور ٹیسٹ لینا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کو بند کرنے کی حتمی منظوری ایچ ای سی کی گورننگ باڈی سے حاصل کی جائےگی۔

 نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ڈائریکٹر طاہر خاکوانی کو ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل میں تعینات کیا گیا جبکہ نیب طاہر خاکوانی کو گرفتار کر چکی ہے اور این ٹی ایس طاہر خاکوانی کو ملازمت سے بھی برطرف کر چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer