عدالتی بحران کے حل کیلئے سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا خارج ازامکان نہیں، مولانا فضل الرحمان

عدالتی بحران کے حل کیلئے سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا خارج ازامکان نہیں، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد موجودہ عدالتی بحران کے حل کیلئے آئینی طریقے تلاش کر رہا ہے تاہم اس ضمن میں سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی نیوز چینل 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کل ہم نے اپنی جماعت کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر رکھا ہے،جس میں عدالتی فعالیت کے مضمرات بارے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کی مہم چلانے کی حکمت عملی تیار کریں گے تاہم اس سے قبل حکمران اتحاد کے اجلاس میں بھی چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس جمع کرانے کے علاوہ عوامی قوت کو متحرک کرنے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔