(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑیوں سمیت ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹیوٹا کی گاڑی یارس کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 2022 سے لے کر اپریل 2023 کے دوران ٹیوٹا کی یارس گاڑی کے ماڈل اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 17 لاکھ 70 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس طرح قیمت 32 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ کر 49 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یارس اے ٹی آئی وی، ایم / ٹی 1.3 کی قیمت میں ایک سال کے دوران 17 لاکھ روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قدر 30 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ٹیوٹا کی گاڑی یارس کے ماڈل اے ٹی آئی وی، ایکس سی وی ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک سال کے دوران 22 لاکھ 70 ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 34 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 57 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم / ٹی 1.5 گاڑی کی قیمت میں 21 لاکھ 40 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 32 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی دوسری طرف یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 اور جی ایل آئی ایم /ٹی 1.3 کی قیمتوں میں بالترتیب 16 لاکھ 80 ہزار اور 16 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت31 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی۔