ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس فائرنگ، جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو انصاف دیں گے: محسن نقوی  

Chief minister,Mohsin raza naqvi,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت عوام الناس کو تحفظ فراہم کرے گی ، پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے خاندانوں کو انصاف دیں گے۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ملتان کا طوفانی دورہ کیا،عید الفطر کے روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کے خاندانوں سے تعزیت کیلئے وہ پہلے محلہ ڈوگراں مقتول عثمان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مقتو ل کے ورثاء سے تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے دونوں خاندانوں کو سرکاری نوکریاں اور مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی شاہ رکن عالم کالونی میں مقتول سمیع کے گھر بھی پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ایک کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کو دیگر دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں مقتولین کے ورثاء کے ساتھ ہیں، دونوں خاندانوں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،  صوبہ کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ مقتولین کے لواحقین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دھانی پر شکریہ ادا کیا۔