مانیٹرنگ ڈیسک: پریمی جوڑا پسند کی شادی کیلئے ماڈل ٹاؤن کچہری پہنچ گیا ، عدالت نے پولیس کولڑکی کو تحفظ دینے کی ہدایت بھی کر دی۔
ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف رشید خان نیازی نے سماعت کی۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے عدالت کے روبرو بیان قلمبند کرایا، لڑکی نے کہا والدین بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے، زین الحسن سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، اپنی زندگی مرضی سے جینا چاہتی ہوں ، بھائی اور والد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،ہراساں کرنے سے روکنےکاحکم دیاجائے۔