مانیٹرنگ ڈیسک: محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ فروری میں بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینئررہنما اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔