ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرہ کیس؛ نکاح خواں کا دوران حراست اہم انکشاف

دعا زہرہ کیس؛ نکاح خواں کا دوران حراست اہم انکشاف
کیپشن: Dua Zahra case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سے اغوا ہونے والے کم عمر بچی کے مبینہ نکاح نامہ کی کاپی کراچی پولیس نے لاہور پولیس کو فراہم کر دی, دعازہرہ گمشدگی کیس  میں مبینہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ  کوحراست میں لے لیا۔

کراچی پولیس کو ایک نکاح نامہ موصول ہوا جس کے مطابق دس روز قبل اغوا ہونے والی دعا زہرہ کے ساتھ رائیونڈ کے شہری ظہیر نے نکاح کیا، لاہور پولیس نے نکاح نامہ ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے سامنے آنے پر ہی مزید صورتحال واضح ہو گی۔

دوسری جانب کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، پولیس نے مبینہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ  کوحراست میں لے لیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ سے پولیس کی تفتیش جاری ہے،غلام مصطفیٰ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے یہ نکاح نہیں پڑھوایا،نکاح نامے کی تحریر دیکھی ہوئی لگتی ہے۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ  والد کا کہناتھا کہ میری بچی کی عمر 14 سال ہے، میری بچی کا پولیس سراغ نہیں لگا پا رہی اگر میری بچی میری بات سن رہی ہے تو گھر آجائے۔دعا کے والد کا کہنا تھا کہ ایڈشنل آئی جی کی کال آئی تھی مگر وہ مجھ سے ہی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تصدیق کروارہے تھے۔

لاہور پولیس بھی نہیں کہتی کہ بچی ان کے پاس ہے جبکہ نکاح نامہ میں موجود معلومات بھی جعلی ہیں جبکہ 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کا نکاح نامہ سامنے آیا جس میں اس کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer