پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ کا موقف

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ کا موقف
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا،وفاقی وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے گزشتہ اپنے بیان میں کہا تھا پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے۔

تفصیلات کےمطابق  نئی حکومت کے آنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول بحران بڑھ رہا ہے،ر مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہوگیا، جس کی وجہ سے کسان لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں، اوچ شریف، خان پور،منچن آباد،تلمبہ ،تاندلیاںوالا میں ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بھی گردش کررہی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانےکی ضرورت نہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسےکسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائےگی جس سےآئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بِل ریورس کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔

گزشتہ دنوں واشنگٹن میں پریس کانفرنس  کرتےوزیر خزانہ نے کہاکہ پٹرولیم سبسڈی ختم کرکے بی آئی ایس پی میں فنڈز ڈالے جا سکتے ہیں ،امیر افراد کو پاکستان میں پٹرولیم سبسڈی کی ضرورت نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کا سائز بڑھانے پر بات ہوئی ہے،وزیر خزانہ نے کہاکہ انرجی ریفامز کیلئے 600 ملین ڈالرز مل رہے ہیں ،ورلڈ بینک سے زرعی سیکٹر کیلئے تکنیکی مدد مانگی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer