(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اس کی مدت 10 سال ہے، نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حوالے سے دونوں جلاوطن رہنماؤں کے پاسپورٹ کی فوری تجدید کا فیصلہ کیا تھا۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار جب پاسپورٹ ملیں گے سب کو مل کر پاکستان جائیں گے۔مجھے ابھی پاسپورٹ نہیں ملا میرا پاسپورٹ کینسل کیا گیا۔مجھے کہا گیا کہ میں نے ٹیکس جمع نہیں کروایا میں نے وقت سے پہلے ٹیکسسز جمع کروائے ۔