ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا کون سا نمبر?

tik tok indecent accounts
کیپشن: tik tok logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوزاپ لوڈ کرنےمیں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ہے۔ 

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2021 کی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور اب پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستانیوں نے مجموعی طور پر دسمبر2021 تک 2کروڑ 24لاکھ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 25 کروڑ 86لاکھ غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی گئیں اور93فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹایا گیا۔95 فیصد ویڈیوز کوصارفین کی شکایت پرہٹایا گیا۔سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ  19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

ٹک ٹاک  نے دنیا بھرمیں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کیں اوربلاک کی گئی 88فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹادیا گیا۔ہٹائی گئی ویڈیوز 73 فیصد ہراسانی سےتعلق رکھتی تھیں جبکہ 72فیصد ویڈیوز نفرت انگیز رویے پر مبنی تھیں۔