حسن خالد: ایڈریس دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم دعا زاہرہ کے نکاح نامہ پر موجود ایڈریس بھی جعلی نکلا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ نکاح نامے پر موجود ایڈریس پر پولیس کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے برق رفتاری سے رسپانڈ کیا تاہم دئیے گئے ایڈریس پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ شیرشاہ کالونی رائیونڈ میں واقع مکان میں ڈاکٹر عبدالحفیظ نامی شخص نے ڈسپنسری بنا رکھی ہے۔
پولیس کی خصوصی ٹیم کو وہاں سے کچھ حاصل نہ ہوا۔ دوسری طرف اہل علاقہ کے مطابق اس علاقے میں ظہیر نامی بندہ رہائش پذیر نہیں۔
دعا ذاہرہ کا نکاح نامہ بھی کیا جعلی ؟ نکاح نامے پر موجود ظہیر احمد کا ایڈریس جعلی کیونکہ یہاں پر ایک فارمیسی ہے اور کوئی بھی مبینہ طور پر دعا ذاہرہ کے خاوند ظہیر کو نہیں جانتا #DuaZehraKazmi #DuaZehra pic.twitter.com/Q0lqcgaNks
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) April 25, 2022