ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنا ریحام کو مہنگا پڑگیا

عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنا ریحام کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: Reham Khan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت جانے سے ان کی سابق اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ روز بھی ایک ٹوئٹ کیا جو  ریحام  کو مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کےمطابق  سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلانے میں مصروف ہے، ریحام خان نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی رہنما سحرکامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، ٹوئٹ میں سحر کامران نے عمران خان پر تنقیدی تجزیے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی۔

  ریحام خان نے بغیر عمران خان کو مخاطب کیے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس ( عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

ریحام خان کی ٹوئٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر دل کھول کر تنقید کی جارہی ہے، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ شوبز اداکار نے بھی ریحام کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکارزاہد احمد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ریحام کی تصویر کے ساتھ گزشتہ روزکیا ٹوئٹ ساتھ لگاتے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ 'اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کر دیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ'میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer