ویب ڈیسک: پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔
عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
عمران خان لاہور میں وکلا سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی بھی عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ پارٹی ورکرز سے عمران خان کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔