ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی
کیپشن: World Oldest Person Dead
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی معمر ترین شخصیت   کی سند حاصل کرنے والی جاپانی خاتون 119 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

کین تاناکا 2 جنوری 1903 کو جاپان کے جنوب مغربی فوکوکا علاقے میں پیدا ہوئیں۔ اسی سال رائٹ برادران نے پہلی بار پرواز کی  تھی اور میری کیوری نوبل انعام جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

تاناکا نسبتاً بہتر صحت میں تھیں اور ایک نرسنگ ہوم میں رہتی تھیں، جہاں وہ بورڈ گیمز، ریاضی کے مسائل حل کرنے سمیت چاکلیٹس سے لطف اندوز ہوتی تھی۔

تاناکا نے ایک صدی قبل 1922 میں شادی کی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں جبکہ ایک بچے کو انہوں نے گود لیا تھا۔کین کو ٹوکیو 2020 اولمپک ٹارچ ریلے کے لیے مشعل برداروں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب ان کی شرکت منسوخ کر دی گئی تھی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  کے مطابق تاناکا کے انتقال کی خبر کی تصدیق  سینئر جیرونٹولوجی کنسلٹنٹ رابرٹ ینگ نے کی ہے، جنہوں نے 2019 میں زندہ رہنے والے سب سے عمر رسیدہ اور معمر ترین شخص (خواتین) کے طور پر کین کے ریکارڈ کی تصدیق میں بھی مدد کی تھی۔