شہزاد: لاہور سمیت ملک بھر کے شہری اس عید پر کرارے کرنسی نوٹوں کی خوشبو نہیں سونگھ سکیں گے ۔ اب بچوں کو کیسے راضی کیا جائے? شہری پریشان۔
رپورٹ کے مطابق عیدالفطر میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور اسٹیٹ بنک نئے کرنسی نوٹ کے عام شہریوں کو اجرا کے لئے کوئی حکم جاری نہیں کرسکا جس کےبعد شہریوں کو عیدالفطر پر نئے کرارے،کرنسی نوٹ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بنک کیجانب سے اس سال نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا یادرہے گذشتہ سال بھی اسٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کااجرا نہیں کیا گیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ناک کے عین نیچے بلیک میں کرنسی نوٹوں کی فروخت دھڑلے سے سرعام جاری ہے۔