ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے خلاف درخواست، عدالت کا پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم

حمزہ شہباز کے خلاف درخواست، عدالت کا پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حمزہ شہباز کے خلاف درخواست میں لاہورکی مقامی عدالت نے پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایس پی سول لائن عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ہمیں درخواست کی کاپی وصول نہیں ہوئی ہے جس کے بعد سیشن جج نے پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی ہے۔