ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے سکیورٹی مانگ لی

پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے سکیورٹی مانگ لی
کیپشن: Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط  لکھنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔