حمزہ شہبازحلف برداری معاملہ ;وزیراعظم اور صدر آمنے سامنے آگئے

حمزہ شہبازحلف برداری معاملہ ;وزیراعظم اور صدر آمنے سامنے آگئے
کیپشن: arif alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے وزیراعلیٰ ے عہدے کے لئے منتخب کیے جانے والے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر وزیراعظم اور صدر آنے سامنے آگئے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے شخصیت مقام اور وقت کے تعین کیلئے وزیراعظم ہاؤس نے صدر عارف علوی کو یاددہانی کا خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی پیروی لازمی ہے اور اس میں غور و خوض کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعظم ہاؤس نے خط میں کہا ہے کہ اگر حمزہ شہباز کے حلف میں مزید تاخیر کی تو توہین عدالت کی بھی کارروائی ہو سکتی ہے اور معاملہ اس سے آگے بھی جاسکتا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا کہ صدر صاحب آپ کو 23 اپریل کو بھی لکھا تھا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے شخصیت، مقام اور وقت کا تعین کردیں۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔