وزیراعظم شہباز شریف کیخلا ف پی ٹی آئی نےبڑا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کیخلا ف پی ٹی آئی نےبڑا اعلان کردیا
کیپشن: Shahbaz Sharif And Shah Mahmood Qureshi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے کہ جس شخص پر نیب کے مقدمات ہوں وہ پاکستان کی نمائندگی کرے تو ملک کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پٹیشن دائر کررہے ہیں کہ جب تک شہباز شریف مقدمے سے بری نہیں ہوتے مسلم لیگ (ن) اپنے کسی دوسرے رکن کو نامزد کردے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرنے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ حکومت نے پہلا کام عوام کی بھلائی کا نہیں کیا، اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ ضمانت پر ہیں۔ 13جماعتوں کا غیر فطری الائنس بکھر جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نواسا اور بےنظیر کا بیٹا لندن میں نواز شریف سے قومی اسمبلی کی 10سیٹوں کی خیرات لینے گیا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے (ن) لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کئی ملاقاتیں کی تھیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔