ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ، انٹر نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کی کوچنگ اور دیگر شعبوں میں خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیسٹ کرکٹرز سمیت 150 سے زائد انٹر نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  سابق ٹیسٹ، انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، نئے ڈومیسٹک سسٹم کے تحت 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کوچز کی تعیناتی کی جائے گی، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کیساتھ صوبائی ایسوسی ایشنز میں بھی کوچز سے استفادہ کیا جائے گا۔ 

طریقہ کار کے مطابق 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سینئر اور انڈر 19 ٹیموں کے کوچز کی تعیناتی کی جائے گی، کوچز کی تعیناتی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی، 50 سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کھلاڑی ترجیحات میں دوسرے اور 50 سے کم فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کرکٹرز ترجیحات میں تیسرے نمبر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمران فرحت، شاہد نذیر، اعزاز چیمہ اور دیگر کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا، پی سی بی نے کھلاڑیوں سے 30 اپریل تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بورڈ تقرریوں کیلئے انٹرویوز کے عمل کا آغاز کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer