لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، کورونا کیسز بڑھنےکا خدشہ

Lockdown
کیپشن: Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، شہر کے 15 علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت جاری، شہریوں کی لاپرواہی کے باعث کورونا کے کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا مگر نوٹیفکیشن کے باوجود سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں ہو سکا، جن میں اعوان ٹاؤن، فیز 2 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، گلد شت ٹاؤن، امیر الدین پارک، پیرا گون ایگزیکٹو کاٹیج کے علاقے شامل ہیں، امپریل گارڈن، اے بلاک گرین سٹی، ای بلاک تاجپورہ سکیم، سی بلاک گرین سٹی اور ڈی ایچ اے فیز3 ڈبل ایکس بلاک اورفیز 5 ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن میں اسلامپورہ، ساندہ، گارڈن ٹاؤن ابو بکر بلاک اور ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کے علاقے بھی شامل ہیں، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے، مگر ان علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود کرنے کیلئے علاقوں کو سیل نہیں کیا جا سکا۔انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد آج رات تک شروع ہو جائے گا۔

واضح رہےکہ لاہور میں کورونا کی صورتحال دن بہ دن بگڑ رہی ہے، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 28 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، 1428 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں 874، پرائیویٹ میں 400 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 274 کی حالت تشویشناک ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer