عیدالفطر پربھی لاک ڈاؤن؛پنجاب حکومت نے توسیع کردی

عیدالفطر پربھی لاک ڈاؤن؛پنجاب حکومت نے توسیع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک کا اضافہ،24 اپریل سے لگائے جانے والا لاک ڈاؤن 17 مئی تک نافذالعمل رہے گا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ  صوبہ پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ ان اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ، قصور، لاہور، ملتان، اوکاڑہ، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ شامل ہیں ۔

ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔پنجاب بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی،تمام سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے۔

ہر شہری کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا،پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور کھانے پر مکمل پابندی ہوگی،تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے جبکہ واکنگ /جوگنگ ٹریکس کھلے رہے گے،پنجاب بھر میں تمام سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے،ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔

مزید پڑھئے: ہفتہ،اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ، وفاق نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

شہر کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ٪50 گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن مکمل طور پر بند رہے گی،تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے،دورھ دہی کی دکانیں،چکن اور گوشت/مچھلی کی دکانیں،بیکریاں،گروسری سٹورز، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،پنکچر کی دکانیں, کورئیر سروس, تنور, ڈرائیور ہوٹل, ایل پی جی اور فلنگ پلانٹ, سپئیر پارٹس, بیٹری کی دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے۔

 سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہناتھا کہ پرنٹنگ پریس, درزی, ہیئر سیلون و حجام , موبائل کمپنیاں اور منی ایکسچینج کو بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ کال سنٹر ( پچاس فی صد عملہ کے ساتھ) کام کریں گے،صعنت اور زراعت کے شعبے کو اس نوٹیفیکیشن سے استشنا حاصل ہو گا۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer