ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کے بیان پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل

شیخ رشید کے بیان پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل، کہا موصوف رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آسکے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ کی پارٹی کا لیڈر بڑی جماعت کے لیڈر کے بارے میں بات کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ شہباز شریف میاں نواز شریف کے نامزد صدر ہیں، پوری جماعت ان کی قیادت میں متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیلئے انکی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز میاں نواز شریف کا اعتماد اور محبت ہے، انکو کسی شیخ رشید سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، پنڈی کے موصوف بھی آج جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی بڑے نے کیا خوب کہا ہے؟ ’’اندھا کیا جانے بسنت کی بہار‘‘ اس لئے بہتر ہے اپنے کام سے کام رکھیں، وہ بھی ان سے نہیں ہو پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے، ہماری جماعت کے لیے ہم موجود ہیں۔

یاد رہے آج وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کی تھی۔ مخالفین پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ تین لوگوں کی جماعت بن گئی ہے، شہبازشریف جو سوچ کر پاکستان آئے ان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا۔