ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش، کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش، کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کوزائل کرنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم وباء تھمنے کے بعد مشکل کے گھن چکر سے نکلنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور رابطوں کیلئے فی الفور فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے ۔
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کوزائل کرنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں ، کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد مشکل کے گھن چکر سے نکلنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے اور اس کیلئے ایسوسی ایشنز، تنظیموں اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے درمیان رابطوں کیلئے فی الفور فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے ،بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوںکو بھی برآمدات کے حوالے سے نئے اہداف دئیے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف،وائس چیئرمین شیخ عامر عزیز، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد،سعید خان، اعجاز الرحمان،محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر سیکٹر حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اورامشکل حالات سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے تاہم اس میںکامیابی کیلئے حکومت کو قیادت کرنا ہو گی ۔ حکومت یہ طے کر لے کہ ہم نے اپنی معیشت کی دوبارہ نئی بنیاد پر کھڑا کرناہے اور اس کیلئے صرف عزم کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں جس قدر ممکن ہو سکے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو فروغ دے تاکہ کسی بھی پالیسی کے سو فیصد نتائج حاصل ہو سکیں، مضبوط روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے ، بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے کو برآمدات کے حوالے سے اہداف دئیے جائیں اور وزیر اعظم عمران خان سارے معاملات کی خود نگرانی کریں۔