ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جج میں بھی کورونا کی تصدیق

جج میں بھی کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی جوڈیشل مجسٹریٹ کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور ضلع کچہری میں اپنے فرائض دے رہے تھے چندروزقبل وہ ایوان عدل میں ڈی انفیکشن مٹل کے افتتاح پر گھر سے گئے۔یہ افتتاح سیشن جج لاہور نے کیا تھا اور تمام انتظامات سنیر سول جج ایڈمن شکیب عمران قمرنے کیےجبکہ دیگرجج بھی اس موقع پر موجودتھے۔

اسی روزجوڈیشل مجسٹریٹ کو سر میں دردہوا بعد میں بخار ہوگیا جو تیزرہنے لگا انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ سیشن جج لاہور نے مجسٹریٹ نعم سرور کوچھٹیاں دے دی بعد میں ان کو کر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ اور سنئیرسول جج شکیب عمران نے بھی اپنا ٹیسٹ فوری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیروباء کے پھیلاؤ میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے،دنیا بھر کی بڑی بڑی سپرپاورز کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے تاحال اس کے خلاف میدان جنگ میں پورپی ممالک کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے،  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ملک میں کورونا مصدرقہ کیسز کی تعداد11 ہزار7 سو سے زائد ہوگئی، ملک بھر  صحتیاب مریضوں 26 سو کے قریب ہیں۔ 717   آئیسولیشن وارڈز قائم کئے جاچکے ہیں جن میں 2770 مریض زیر ہیں۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوروناوائرس کے خلاف موثر اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی کے وسط میں متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔

پاکستان کے 115 اضلاع میں مہلک وائرس پھیلا چکا ہے، پنجاب اور سندھ اس سے زیادہ متاثر ہونے والےصوبوں میں شامل ہیں،لاہور کے علاقہ سمن آباد میں6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں ایک4 سالہ بچہ بھی شامل ہے، پولیس نے علاقے کو سیل کردیا، ڈیوٹی پر مامور24 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا، ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی۔ کورونا کیسز کے باعث سیل کیے گئے کچھ علاقے کلیئر ہونے کے بعد کھولے بھی جا چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer