پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین، لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین، لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصرکھوکھر،علی اکبر) لاہور  میں 55 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد943 ہو گئی، شہرمیں اب تک کورونا سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ میں 22، میو میں 169، چلڈرن میں 5، گنگارام میں 6، جنرل ہسپتال میں 3،سروسز میں 28، جناح میں 2، مزنگ میں 10 اور ایکسپو سنٹر میں260 مریض زیرعلاج ہیں، محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مشتبہ کورونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار318ہے، جبکہ کنفرم مریضوں کی تعداد 4 ہزار 919 ہے، پنجاب میں اب تک کورونا سے70 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 980 افراد صحت یاب ہوکرگھروں کو جاچکے ہیں، 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کل 67 ہزار 882 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب  حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورزاورسپرمارکیٹس (صرف گراسری، پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشا پس بھی صبح 9 بجے سے شام 5  بجے تک اوپن رہیں گی۔ زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، دودھ دہی کی دکانیں، پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے، میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی، مساجد کیلئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،  مقامی کمیٹیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer