واسا کی غفلت نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

واسا کی غفلت نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اندرون رنگ محل میں واسا کی غفلت نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، سیوریج پائپ کا رستا پانی گھروں کی بنیادوں میں جانے سے عمارتوں میں دڑاریں پڑ گئیں، کسی بھی وقت بڑے سانحے کا خدشہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ میں عمارت کے انہدام میں 6 جانوں کا ضیاع بھی حکام بالا کو نہ جگا سکا، اندرون رنگ محل کی تنگ گلیوں میں واقعہ کوچہ چابک سواراں میں مخدوش عمارتوں کے مکین موت کے سائے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ علاقے میں سیوریج کا ناکارہ نظام شہریوں کی زندگیوں کےلئے خطرہ بن گیا ہے، پائپ لائنوں کا رستا پانی گھروں کی بنیادوں میں پڑنے سے عمارتوں میں خطرناک دراڑیں پڑ گئیں جس سے علاقہ مکین شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

کوچہ چابک سواراں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار واسا اور والڈ سٹی اتھارٹی کو مسئلے کے سدباب کی درخواست کی ہے تاہم دونوں محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔

انتظامیہ مسئلے کی سنگینی کا احساس کرے ورنہ کسی بھی حادثے کی ذمہ دار حکومت وقت ہوگی، تنگ و تاریک گلیوں کے باعث اندرون شہر میں امدادی کاروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا حکومت حادثے کے انتظار کے بجائے مخدوش عمارتوں کے مسئلے کو مستقل بنیا پر حل کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer