سٹی42: صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس اے اور ای کی وباء کی اطلاعات، فوڈ اتھارٹی فوڈ ورکرز کے ہیپاٹائٹس اے اور ای کے ٹیسٹ بھی کرے گی۔
محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس اے اور ای کی وباء تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں، صورتحال کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی نے فوڈ ورکرز کے ہیپاٹائٹس اے اور ای کے ٹیسٹ بھی لازم قرار دے دیئے ہیں۔ حتمی منظوری کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیس پی ایف اے سائنٹفک پینل کو بھجوا دیا ہے، پی ایف اے سائنٹیفک پینل کی منظوری کے بعد ٹیسٹ ہنگامی بنیادوں پر کیئے جائیں گے۔
اس سے قبل فوڈ اتھارٹی فوڈ ورکرز کے ہیپاٹائٹس بی اورسی کےٹیسٹ کرتی تھی، فوڈاتھارٹی اب تک چالیس ہزارسے زائد فوڈ ورکرز اور فوڈ آپریٹرز کے ٹیسٹ کر چکی ہے، ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس اے اور ای واٹربورن وائرس ہے جس کے پھیلنے کے چانسز دیگر وائرس سے زیادہ ہوتے ہیں، یہ وائرس متاثرہ فرد کے چھینکنے سے بھی پھیلتا ہے۔