ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سےفون چھیننےوالےاٹھائی گیرے کو ڈولفن سکواڈ نے پیچھا کر کےپکڑ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے راہ گیر خاتون سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ایک ملزم راہگیر خاتون سے جھپٹا مار کر موبائل فون لے اڑا ۔

متاثرہ خاتون نے گشت پر مامور ڈولفن اہلکاروں کو واردات کی اطلاع دی تو ڈولفن ٹیم نے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ساگر مسیح کے نام سے ہوئی، جس سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔