نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہلاک، دوست لاش ویرانے میں دفناآئے

Multan Murder, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ وڈیو بنانے کے شوق میں گولی چل جانے سے نوجوان ہلاک ہو گیا تو اس کے دوستوں نے ویرانے میں گڑھا کھود کر لاش دبا دی۔

پولیس نے تین ماہ بعد واقعہ کا سراغ لگا کر لاش برآمد کر لی اور تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 3 ماہ بعدلاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3 ماہ قبل سہیل نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

پولیس کے دوران شواہد ملنے پر گزشتہ روز مقتول کے تین دوستوں کو  حراست میں لیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ   ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور  پرگولی چل جانے سے سہیل کی موت واقع ہوگئی اور  انہوں نے خوف کے باعث اس کی لاش ایک خالی گراؤنڈ میں زمین کھودکر دبا دی۔ پولیس نے ان نوجوانوں کی نشاندہی پر لاش ایک گڑھے سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

اس کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی ملزموں کے اس بیان پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ قتل ٹک ٹاک بنانے کے دوران اتفاقیہ گولی چل جانے سے ہوا۔ ملزمان کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے؟ اس کا تحقیقات سے پتہ چکے گا۔