میں کہتا تھا یہ غرور ٹوٹے گا، یہ جیل جائے گا، عطا تارڑ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ن لیگ کے مرکزی راہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل گیا تو عوام کی خاطر گیا تھا، آج نواز شریف شان و شوکت کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں ن لیگ کے مرکزی راہنما عطا تارڑ نے پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی نام کی چیز ہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا یہ غرور ٹوٹے گا، میں کہتا تھا کہ یہ جیل جائے گا۔ یہ آج بات کرنے کو کیوں تیار ہے اس کو پتا چل چکا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں اس کی گنجائیش نہیں۔ اس نے مہنگائی کے تدارک کے لئے کچھ نہیں کیا۔ یہ ہم لوگوں کو گرفتار کرتے تھے۔ ہم سینا تان کے پریسن وین سے اترا کرتے تھے، ہم ہتھکڑیوں کو زیور سمجھ کر ہاتھوں پر سجھایا۔ نواز شریف جیل گیا تو عوام کی خاطر گیا تھا، آج نواز شریف شان و شوکت کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔  21 اکتوبر فائنل تاریخ ہے اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہو گی۔ اب پارٹی میں بھی دوہرا معیار نہیں چلے گا۔ 

بزدل لیڈر تھا اس کے پیروکار بھی بزدل ہیں، یہ لیڈر تھا جس نے عدت میں نکاح کیا۔ ان کو سچ اور جھوٹ کی پیمائیش نہیں کرنا آتا۔ جو گھر میں چیز آتی تھی پیرنی اور یہ اس کا بیوپار کرتے تھے۔ شام کو جب اکٹھے بیٹھتے تو حساب کتاب کرتے تھے۔ یہ کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا اگر کر لیتا تو اتنی مہنگائی نہ ہوتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  آج کہتا ہے میری پارٹی کے ٹکڑے ہو گئے، کس نے کہا تھا علیم خان جہانگیر ترین پر پرچے کرواؤ۔

وزیرآباد پی پی 53'54'55 سے کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔