ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نےبند روڈ پر ٹریفک بلاکیڈ توڑ نے کے لئے اہم منصوبے کاآغازکردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن رضا نقوی نےسگیاں میں لاہور رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور نیازی چوک تا بابو صابو کا سنگ بنیادرکھ دیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی ڈیڈ لائن 24 جنوری ہے، کوشش ہے کہ کام جلدی مکمل ہو۔ اوپر کی لائن چل جائے۔ دونوں کمپنیاں اچھی کمپنیاں ہیں، امید ہے کہ دسمبر تک اوپر کی سڑک چل جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایس ایل تھری اور رنگ روڈ اب ملتان روڈ سے مل جائیں گی، ایس ایل فور کا پروجیکٹ جب مکمل ہو گا وہ بھی ملتان روڈ سے مل جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ لاہور کا ایک سرکل مکمل کر دیں۔ ابھی بند روڈ پر ٹریفک کا دباو بہت زیادہ تھی جس سے ٹریفک بلاک ہوتا تھا اور لوگ ادھر آنے سے گھبراتے تھے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔ ادھر سے لاہور آنے والے موٹر وے تک صاف راستہ مل جائے گا۔

سگیاں میں لاہور رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور نیازی چوک تا بابو صابو کا سنگ بنیادرکھنے کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب بھی وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔
منصوبے کے دو پیکجز پر مجموعی طور  پر گیارہ ارب روپےسے زائد لاگت آئے گی۔  رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کی مجموعی  لمبائی 7 عشاریہ 3 کلومیٹر ہے۔اس منصوبہ کے تحت چار لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک چار ماہ کے عرصہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔
رنگ روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور سے یومیہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈھال، قائم مقام کمشنر حامد ملہی، چیف انجنئر ایل ڈی اے اسرار سعید، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈایریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین، اے ڈی سی آر عدنان رشید، ہارون سیفی، سی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم ،