اسد ملک: رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ میں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ نیب کو ختم کر دیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، میں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ نیب کو ختم کر دیں ،شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھے ان کو بھی کہا کہ اس کالے قانون کو پارلیمنٹ میں لے جائیں اور ختم کریں۔
ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میری وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات نہیں ہوئی، ذاتی کام سے لندن آیا ہوں، پتا ہوتا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکؑڑ بھی یہاں آئے ہوئے ہیں تو کسی اور ہوٹل میں چیک ان کر لیتا، میری انوار الحق کاکڑ سے اچھا تعلق ہے اگر میرا ملنا ان کے لئے مسئلے کا باعث بنتا ہے تو میں کوشش کروں گا کہ ان سے نا ملوں۔