میری جنگ ظالموں ، چوروں، آٹا ، چینی اورچاول چوروں کے خلاف ہے، سراج الحق 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نااہل اور چور قیادت کی وجہ سے تمام مسائل موجود ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے  کوئٹہ میں ہونے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ 76 سال گزرنے کے باوجود انگریز کا نظام جوں کا توں موجود ہے۔ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کیلئے گھر لینا مشکل ہوگیا ہے ، بچوں کو پڑھانا اور علاج کرانا مشکل ہوگیا ہے، لوگوں کیلئے  بجلی اور گیس کے بل جمع کرانا  مشکل ہوگیاہے ، آٹا ،گھی ،چینی اور دالیں خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ میری جنگ ظالموں ، چوروں، آٹا ، چینی اورچاول چوروں کے خلاف ہے ، آئی ایم ایف سے قرضے نوازشریف ، زرداری اور عمران خان نے لئے ہیں، مگر یہ قرضے عوام کا خون نچوڑ کر اتارے جارہے ہیں ، آئی ایم ایف کے قرضے جنہوں نے لئے ہیں انکی جائیدادیں اور اثاثے بیچ کر ادا کیلئے جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک یونٹ بجلی 5 روپے میں بن سکتی ہے ، حکمرانوں نے ایسے معاہدے کئے جس کی وجہ سے ایک یونٹ بجلی 56 روپے میں مل رہی ہے۔ آج گودار میں ٹرالر مافیا کی خاطر مقامی ماہی گیروں کو کام کیلئے نہیں چھوڑا جارہا۔