آزاد نہڑیو: سندھ پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دس رہنمائوں سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی ایز اورایم این ایز ، سینیٹر اور رہنمائوں سے 38 اہلکار واپس لے لیے گئے۔ اہلکاروں کو کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن کیلئے تعینات کیا جائے گا ۔
سردار محمد بخش مہر سے 12 اہلکار، جام اکرام اللہ دھاریجو سے 6 اہلکار واپس لیئے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کے سابق منحرف رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر سے 3 اہلکار واپس لیئے گئے۔ اس کے علاوہ رمیش لال سے 1 اہلکار ، پی ٹی آئی رہنما بابر لونڈ سے 2 اہلکار، خالد لونڈ سے 3 اہلکار ، جام مہتاب حسین ڈھر سے 2 اہلکار ، امتیاز حسین شیخ سے 1 اہلکار اور ممتاز چانگ سے 8 پولیس اہلکار واپس لے لئے گئے۔