حضرت میاں میر قادری ؒ کا400 واں عرس، محسن نقوی نے مزار شریف پر چادر پوشی سے افتتاح کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرہ : عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر قادری ؒ کے400 ویں عرس کی 2روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار شریف پر چادر پوشی سے افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پرپھول چڑھائے اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن واستحکام کے لئے خصوصی دعا کی ۔ 

صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری اوقاف،  سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور ، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد،  علماء کرام، سکھ ، ہندو برادری،  مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لائبریری و ا نٹرفیتھ ڈائیلاگ ٹیبل کابھی افتتاح کیا اور لائبریری و انٹر فیتھ ڈائیلاگ ٹیبل کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت میاں میرؒ  کے مزار کے ماڈل   لنگر خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ماڈل لنگر خانے کی تعمیر کے لیے محکمہ اوقاف اور مدینہ فاؤنڈیشن میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ حضرت میاں میر ؒ کے عقیدت مندوں کوبہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت نے اچھے انتظامات کیے ہیں۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے عقیدت مند ہمارے مہمان ہیں ان کا بھرپو رخیال رکھیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سے صرف ایکسپرٹیز مانگی ہیں تاکہ زراعت میں ترقی ہو سکے، زراعت اور آبپاشی میں ٹیکنالوجی کا استعمال لانا چاہتے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی ،گراں فروشی پر روز کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ آشوب چشم کی وباء پر اجلاس کر رہا ہوں، عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے۔