ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیک پوسٹ پر بم دھماکا، 20 افراد ہلاک 45 زخمی

چیک پوسٹ پر بم دھماکا، 20 افراد ہلاک 45 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھرا ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے بیریئر توڑنے کی کوشش کی۔ اس ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے سیکیورٹی گاڑی بھی آ رہی تھی۔

جیسے ہی ٹرک سامنے سے چیک پوسٹ کے اہلکاروں اور عقب سے تعاقب میں آنے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گھیرے میں آیا۔ ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔