ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے:گورنر پنجاب

پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی،تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر پنجاب نے جاپانی سفیر کو ٹیکسٹائل، سپورٹس اور چمڑے کی مصنوعات کی جاپان میں ایکسپورٹ کیلئے پاکستان کو جی ایس پی سکیم میں شامل کرنے کی طرف متوجہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستانی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں, جاپان کی طرف سے ترجیحی تجارتی سہولتیں ملنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے, جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے، پاکستان سیاحتی اعتبار سے پُرامن ملک ہے۔

جاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کیساتھ عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کیلئے تعلیمی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔