(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں موسلا دھاو بارش نے جل تھل کر دی،شہر کے مختف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی جبکہ موسم خوشگوار ہو گیا،گزشتہ روز بھی شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔آ ج پھر صبح سویرے شہر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے جس کے بعد بارش شروع ہو گئی جو اب بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔