ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کی ملاقات نامعلوم مقام پر جاری ہے جس میں سینیٹر اسحاق ڈار بھی شامل ہیں ،ملاقات میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور حکومت میں کردار پر مشاورت کی جائے گی۔
نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ایم ایل اور پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی پر غور ہوگا،اس کے علاوہ عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے بھی میٹنگ میں غور ہوگا۔
نوازاور شہباز ملاقات میں پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات کے حوالے سے فیصلے ہوں گے، ملاقات میں ملک میں آئندہ برس انتخابات کرانے کے حوالے سے اصولی فیصلہ ہوگا، عمران خان پر بنے مقدمات پر جلد فیصلہ کرانے کیلئے بھی حکمت عملی بنانے پر بھی غور ہوگا۔