سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

Ayyaz Amir warrant
کیپشن: Ayyaz Amir warrant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے بیوی کے قتل کیس میں گرفتار شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی پر ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا  جبکہ سینئر صحافی ایاز امیر  کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کینیڈین نژاد سارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔  پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا۔اس موقع پر جج مبشر حسن چشتی نے سوال کیا کہ شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ ملزم شاہنواز نے جواب میں کہا کہ مجھے جمعے کی صبح گرفتار کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-24/news-1664012228-2949.jpg

 تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہنواز نے باہر سے بلوا کر اپنی اہلیہ کو بےدردی سے قتل کیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم شاہنواز کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جج نے شاہنواز کے وکیل سے سوال پوچھا کہ ’کچھ بولنا چاہتے ہیں؟

ملزم شاہنواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں، یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کرنے پر جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ’آپ کو کس لئے ملزم کے والدین کے ورانٹ گرفتاری چاہئیں؟۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے جس کے بعد عدالت نے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔